خسارہ، انٹر سٹی عید سپیشل ٹرینیں آج سے بند کرنے کا فیصلہ

 خسارہ، انٹر سٹی عید سپیشل ٹرینیں آج سے بند کرنے کا فیصلہ

بکنگ بھی بند :ذرائع ، ٹرینوں پر مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ناقص حکمت عملی ، مسافروں کی توجہ حاصل نہ کرپانے کے باعث عید سپیشل ڈیزل کے اخراجات بھی پورے نہ کرسکیں، مسلسل خسارے کے باعث ریلوے کے اعلیٰ افسران کی تجاویز پر انٹر سٹی عید سپیشل ٹرینیں آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان ، کراچی سے حیدر آباد، کوٹری، پشاور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی عید سپیشل ٹرینیں بند کی جارہی ہیں، 7 مئی سے چلائی جانیوالی عید سپیشل ٹرینوں پر مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی،7 مئی کو کراچی جانیوالی 17 کوچز پر مشتمل عید سپیشل ٹرین پر صرف 113 مسافروں نے سفر کیا، 8مئی کو 17 کوچز پر مشتمل دوسری عید سپیشل ٹرین پر صرف 22 مسافروں نے بکنگ کرائی،9 مئی کو کراچی جانے والی عید سپیشل ٹرین پر ایک بھی مسافر نے بکنگ نہیں کرائی، ذرائع کا کہنا ہے کہ عید سپیشل ٹرینوں کی بکنگ بند کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں