دو روز 77 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے

 دو روز 77 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے

ایک کروڑ 19 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر :انچارج سندس ارشاد

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز اختتام پذیر، پہلے دو روز 77 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ،لاہور میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ،ملتان میں4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک دی گئی، راولپنڈی میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ، انسداد پولیو مہم 20 اضلاع میں منعقد کی جا رہی ہے ، انچارج پولیو پروگرام پنجاب سندس ارشاد کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایک کروڑ 19 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں ، والدین کے تعاون سے پاکستان جلد پولیو سے پاک ہو جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں