ایل ٹی سی بسیں 2سال سے بند،شہری خوار

ایل ٹی سی بسیں 2سال سے بند،شہری خوار

حکومتی سفری سہولیات کے دعوے دھرے رہ گئے ،19 روٹس بند، 400بسیں ناکارہ ،مسافر رکشوں پر سفر پرمجبور5 سال قبل ان بسوں پر روزانہ دو لاکھ تک مسافر سفر کرتے تھے ، متبادل ٹرانسپورٹ دینے پر کام شروع:عون صادق

لاہور(شبیر حیدر ظفر)صوبائی دارالحکومت میں ایل ٹی سی کے روٹس بند ہوئے دو سال گزر گئے ، تاحال مسافروں کیلئے کوئی متبادل ٹرانسپورٹ کے انتظامات نہ کئے جا سکے ۔ غریب عوام رکشہ اور پرائیویٹ گاڑیوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوئے ، حکومت پنجاب کے تمام سفری سہولیات کے دعوے دھرے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایل ٹی سی کے مجموعی طور پر 19 روٹس بند ، 400 مسافر بسیں ناکارہ ہوئے دو سال گزر گئے ۔تاہم چند برس قبل تک ان روٹس پر بسوں کی تعداد400 تھی ۔ذرائع کے مطابق پانچ سال قبل ان بسوں پر روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ مسافر سفر کرتے تھے جبکہ اب تمام مسافر رکشوں اور پرائیویٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ شہری تحسین احمدنے روزنامہ دنیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات بڑھانے والے اقدامات پر عمل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر عون صادق نے کہا کہ اب نیا بورڈ بنا ہے اور نئے سی ای او تعینات ہوئے ہیں لاہوریوں کیلئے متبادل ٹرانسپورٹ دینے کیلے کام شروع کر دیا گیا ہے اب بہت جلد شہریوں کو سفری سہولیات دینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں