شیرنی کے نومولودبچے شعبہ انتہائی نگہداشت میں منتقل

 شیرنی کے نومولودبچے شعبہ انتہائی نگہداشت میں منتقل

شیرنی نے بچوں کودودھ نہیں پلایا، اس لئے کمزور رہے :چڑیاگھر انتظامیہ ویٹرنری عملہ 24 گھنٹے کیلئے تعینات،ڈائریکٹر کی بھرپور نگہداشت کی ہدایت

لاہور(لیڈی رپورٹر )لاہور چڑیاگھر میں گزشتہ ماہ پیدا ہونے والے شیرنی کے بچوں کو کمزوری کے باعث شعبہ انتہائی نگہداشت میں منتقل کردیا گیا ،چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شیرنی نے اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلایا ۔ویٹرنری ڈاکٹرزکی زیر ِ نگرانی شیر کے تین بچوں کی نگہداشت کی جارہی ہے ۔کمزور قوتِ مدافعت کے باعث بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے ۔ویٹرنری ایکسپرٹ ڈاکٹر عاصم خالد کی معاونت سے بچوں کا علاج جاری ہے ۔بچوں کی نگہداشت کے لیے ویٹرنری عملہ 24 گھنٹے تعینات کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر چڑیاگھر نے متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کی طرح جنگلی جانوربھی بیمار ی کا شکار ہو سکتے ہیں ، ان کی بھرپور نگہداشت کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں