بجٹ عوام کیلئے دھوکہ بازی کی دستاویز ہے :لیاقت بلوچ

 بجٹ عوام کیلئے دھوکہ بازی کی دستاویز ہے :لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی فرسودہ اور سودی نظام کے خاتمے کیلئے سرگرداں:امیرالعظیم ,عوام کی خدمت کیلئے ووٹ مانگنا عبادت :قصوری، بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں :ذکراللہ

لاہور (سیاسی نمائندہ) نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابی اصلاحات کی قانون سازی غیر جمہوری ، غیر پارلیمانی اور دھوکہ بازی پر مبنی ہے ۔ بجٹ عوام کے لیے دھوکہ بازی کی دستاویز ہے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ میں ضلع شیخوپورہ اور اوکاڑہ سے آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی ملک میں فرسودہ اور سودی نظام کے خاتمے کے لیے ہمہ تن جدوجہد کر رہی ہے ۔امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سید ابو الاعلی مودودی ؒ نے جماعت اسلامی کو قائم کرکے اس امت کو بھولا ہوا سبق یاددلایا ہے ۔ عوام کی خدمت کے لیے ووٹ مانگنا بھی عبادت ہے اور ان کی قوت کو اکٹھا کرنا ہے ۔امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں