وزیر اعلیٰ بجٹ کیلئے بلیک میلرزکاسہارالیں گے :ن لیگ

وزیر اعلیٰ بجٹ کیلئے بلیک میلرزکاسہارالیں گے :ن لیگ

تین سال سے پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیاں غیر فعال ہیں :عظمیٰ بخاری

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )مسلم لیگ(ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کے لئے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے ، وزیراعلٰی ٰعثمان بزدار سے لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات پر ردعمل میں عظمٰی بخاری نے کہاکہ متعدد مرتبہ کہا جاچکا ہے ، ان لوٹوں سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ، سب لوٹے اور بلیک میلرزعمران خان کو مبارک ہوں،کل تک جہانگیرترین کو بلیک میلر کہنے والے آج ان کے اعزاز میں عشائیے دے رہے ہیں،جس طرح تین سال جعلسازی سے پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کی گئی ، اسی طرح جعلسازی سے بجٹ پاس کرالیاجائیگا،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ تین سال سے پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیاں غیر فعال ہیں ،اپوزیشن نے پنجاب کی تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیاہے ،ہمارے استعفے تو آج بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کی میز پر پڑے ہیں،حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے تک کسی سٹینڈنگ کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں