خدمت آپکی دہلیز پر، صفائی سیوریج کی 2218 شکایات کا ازالہ

خدمت آپکی دہلیز پر، صفائی  سیوریج کی 2218 شکایات کا ازالہ

کمشنر کنٹرول سنٹر خدمت آپکی دہلیز پر صفائی، سیوریج شکایات کا ازالہ اور پروگرام کے تحت سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے مطابق لاہور سمیت پوری ڈویژن میں 3لاکھ 13ہزار صفائی و سیوریج سرگرمیاں کی گئیں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) کنٹرول سنٹر کے مطابق موصولہ شکایات کی تعداد 3135 رہی جن میں سے 2218کا ازالہ کیا گیا۔مسائل حل کرنے کی شرح 71فیصد ہوگئی۔ ہر شکایت کے ازالے کی ڈیڈلائن 24 گھنٹے ہے ۔ بعض بڑی شکایات کے ازالے کے لیے درکار وقت میں اضافہ کیلئے اضلاع وضاحت دیں گے ۔ کنٹرول سنٹر حقیقی ازالہ شکایات، محض ازالہ اور بوگس انٹریز کو بھی چیک کررہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں