مائیکرو اور نینو چپس بنانے کیلئے 8جامعات میں کام شروع

مائیکرو اور نینو چپس بنانے کیلئے 8جامعات میں کام شروع

پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 4کروڑ 10لاکھ کے فنڈزبھی مختص کردیئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یو ای ٹی لاہور کی نگرانی میں پاکستان میں مائیکرو اور نینو چپس کی تیاری کیلئے 8جامعات میں منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 41.75 ملین روپے کے فنڈزبھی مختص کردیئے ہیں، فنڈ زکے ذریعے آٹھ بڑی یونیورسٹیز میں مائیکرو اور نینو ٹیکنالوجی سنٹرز قائم کئے جائیں گے ۔ وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے منصوبے پر مشاورت اور تکمیل کیلئے ایک کمیٹی بنا دی ہے ۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور کمیٹی کے کنوینرہونگے جبکہ وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی، ڈی جی آئی ٹی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، اے ایس پلاننگ اینڈ بجٹ، ڈائریکٹر کے آئی سی ایس ، یو ای ٹی لاہور کمیٹی کے ممبر ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں