واسا:رواں ماہ نادہندگان سے پونے 5 پانچ کروڑ وصول

واسا:رواں ماہ نادہندگان سے پونے 5 پانچ کروڑ وصول

جناح ہسپتال 70 لاکھ، اورنج ٹرین 9 لاکھ، الحمرا سے 48 لاکھ ریکور کیے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا لاہور کی جانب سے جون کے دوسرے ہفتے ڈیفالٹرز سے 4 کروڑ 75 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی، علامہ اقبال ٹاؤن اور گنج بخش ٹاؤن نے ایکوافائر، سیوریج اور واٹر چارجز کی مد میں ریکوری کی، علامہ اقبال ٹاؤن نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 75 لاکھ کی ریکوری کی، 70 لاکھ جناح ہسپتال ، 54 لاکھ فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی، 20 لاکھ ڈی جی سٹیٹسٹک سے ریکوری کی گئی، 35 لاکھ ویلینشیا ٹاؤن، 30 لاکھ قائد انسٹیٹیوٹ، 13 لاکھ 25 ہزار پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن سے وصول کیے گئے ، سفاری پارک 18 لاکھ اور 9 لاکھ واپڈا ٹاؤن سے وصول کیے گئے ۔ 48 لاکھ الحمرا آرٹ کونسل، 24 لاکھ 25 ہزار سول سیکرٹریٹ سے وصول کیے گئے ، 20 لاکھ 70 ہزار ایف بی آر، 15 لاکھ 75 ہزار سروسز ہسپتال، 12 لاکھ 50 ہزار لیڈی ایچیسن سے وصول کیے گئے ۔ 9 لاکھ اورنج لائن ٹرین، 7 لاکھ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ساڑھے 4 لاکھ جم خانہ کلب سے وصول کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں