قصور : ٹریفک کے 2 حادثات میں 2 افراد جاں بحق

قصور : ٹریفک کے 2 حادثات میں 2 افراد جاں بحق

ڈرائیو ر اپنے ہی ٹریکٹر تلے آ کر مارا گیا، بس کی ٹکر سے مختیار ہلاک

قصور (نمائندہ دنیا،نامہ نگار ،خبرنگار ) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ، فیروز پور روڈ عجائب گھر کے نزدیک پیرو والا کا رہائشی ڈرائیور پرویز تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آکر مارا گیا جبکہ مختیار گدھا ریڑھی پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار مسافر بس نے ٹکر مار کر کچل دیاجس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں