سرکاری نرخنامے غائب، سبزیاں ، پھل، دالیں مہنگی

سرکاری نرخنامے غائب، سبزیاں ، پھل، دالیں مہنگی

بے قابو مہنگائی سے شہری پریشان،ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ

قصور (خبرنگار) سرکاری نرخ نامے غائب، سبزیاں ، پھل، دالیں مہنگی فروخت ہو نے لگیں، شہریوں نے کہا ہے کہ بے قابو مہنگائی سے پریشان ہیں روزمرہ کے استعمال کی اشیا،سبزیوں،پھلوں ،دالوں ،آٹااور چینی اور گھی کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں کسی بھی د کان پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں ۔ یوٹیلیٹی سٹور پر اور عام د کانوں کے ریٹس میں کچھ خاص فرق دکھائی نہیں دیتا شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور سرکاری نرخ نامے ہردکان پر آویزاں کروائے جائیں اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں