مزید 14 اضلاع میں قائد اکیڈمیز فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ قائم ہونگی

مزید 14 اضلاع میں قائد اکیڈمیز  فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ قائم ہونگی

قائد اکیڈمیز فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ مزید 14 اضلاع میں قائم ہوگی ۔ اضلاع کو زمین کی نشاندھی کے لیے مراسلہ لکھ دیا گیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تفصیلات کے مطابق قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ نے مزید 14 اضلاع میں قائد اکیڈمی قائم کرنے کیلئے زمین مانگ لی ۔متعلقہ ڈویثرنز کے کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا گیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اضلاع میں زمین کی نشاندھی کی جائے ۔ایک اکیڈمی کیلئے پچاس کنال زمین درکار ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں