پنجاب پولیس : مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے فنڈز جاری

پنجاب پولیس : مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے فنڈز جاری

لاہور پولیس کو سب سے زیادہ 6ارب 4کروڑ کے فنڈ ز جاری کئے گئے

لاہور (مدثر حسین سے )پنجاب پولیس کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ۔ فنڈز محرم الحر م کی سکیورٹی ،تنخواہوں ، انویسٹی گیشن خرچ ، پٹرول اور یوٹیلیٹی بلزسمیت دیگر مدات میں جاری کئے گئے ،لاہور پولیس کو سب سے زیادہ 6ارب 4کروڑ کے فنڈ ز ملے ۔پولیس فنانس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز اضلاع کو جاری کر دئیے ۔ فیصل آباد پولیس کو 1 ارب 8 کروڑ ،راولپنڈی 1 ارب 9کروڑ ،گوجرانوالہ 1ارب 18 کروڑ ،پٹرولنگ پولیس 2 ارب 37 کروڑ،ملتان پولیس 1ارب 14 کروڑ کے فنڈ جاری کئے گئے ۔ باقی ماندہ فنڈز دیگر اضلاع کو جاری کئے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں