مٹن ،بیف اور سبزیاں مہنگی کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مٹن ،بیف اور سبزیاں مہنگی کرنے  کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مٹن ،بیف اور سبزیوں کے نرخوں میں سرکاری سطح پر اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)یہ ایوان مٹن ،بیف اور سبزیوں کی قیمتوں میں سرکاری سطح پر اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔پنجاب حکومت مٹن کی قیمت میں 50،بیف 100اور 10مزید سبزیوں کے نرخ بڑھادیے ہیں۔مارکیٹ کمیٹی سبز ی منڈی لاہور کی جانب سے مٹن،بیف ،چکن اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا۔حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے روزانہ مہنگائی کے نئے تحفے دے رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں