پھول نگر: فلور ملز کا کوٹہ بڑھایا جائے ،مالکان کا مطالبہ

پھول نگر: فلور ملز کا کوٹہ بڑھایا جائے ،مالکان کا مطالبہ

گندم رورل، اربن تقسیم کی بنیاد پر دی جاتی ہے جو ناکافی ہے :سلیم غزنوی

پھول نگر (نامہ نگار)پھول نگر میں فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع قصور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فلور ملز کے مالکان نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مالکان نے مطالبہ کیا ضلع قصور کی تمام فلور ملوں کو جو گندم دی جاتی ہے اس کا کوٹہ بڑھایا جائے ،ایسوسی ایشن کے صدر سلیم غزنوی نے کہا ہمیں گندم رورل، اربن تقسیم کی بنیاد پر دی جاتی ہے، ہمیں اس تقسیم سے نکال کر ہمارا گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے ۔تقریب کے مہمان خصوصی عاصم رضا نے کہا کہ ضلع قصور کی فلور ملوں کے لیے گندم کا کوٹہ بڑھا نے کی کوشش کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں