قاضی زاہدصدر، گنڈا پو ر سیکرٹری جنرل عوامی تحریک منتخب

قاضی زاہدصدر، گنڈا پو ر سیکرٹری جنرل عوامی تحریک منتخب

ابرار حسین رضا ایڈووکیٹ صدر اسلام آباد، راجہ منیر سیکرٹری جنرل چنے گئے

لاہور (سیاسی نمائندہ) سندھ سے تعلق رکھنے والے قاضی زاہد حسین مرکزی صدر اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے خرم نواز گنڈاپور پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔اسلام آباد کے صدر ابرار حسین رضاایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری راجہ منیر منتخب ہوئے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان اسد مقبول شاہد اور جنرل سیکرٹری کیلئے کرامت علی منتخب ہوئے ۔ شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق الرحمن اور جنرل سیکرٹری سردار محمد صابر خان منتخب ہوئے ۔ صدر عوامی تحریک لاہور کے لئے ڈاکٹر سلطان محمود چودھری اور جنرل سیکرٹری کیلئے گلزار حسن شاہ کامیاب ہوئے ۔ عوامی تحریک ہزارہ کے صدر نصیر خان جدون اور جنرل سیکرٹری کامران سہیل ایڈووکیٹ ہونگے ۔ خیبرپختونخوا کے صدر عثمان علی اور جنرل سیکرٹری پیر منیب احمد منتخب ہوئے ۔ اندرون سندھ کیلئے صدر پرویز حسین اور جنرل سیکرٹری کیلئے عبدالغفور بھٹی چنے گئے ۔ صدر کراچی کیلئے قیصر اقبال قادری اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے راؤ کامران کامیاب ہوئے ۔ بلوچستان کے صدر کیلئے محمد اسماعیل اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے میر میکائیل نذرسنجرانی منتخب ہوئے ، جنوبی پنجاب کے صدر کیلئے نوراحمد سہوکامیاب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے دوبارہ پولنگ ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں