سڑکوں کی تعمیرومرمت،فلائی اوور:5بڑے منصوبے شروع کرنے کی تیاری

سڑکوں کی تعمیرومرمت،فلائی اوور:5بڑے منصوبے شروع کرنے کی تیاری

منصوبوں میں مین برکی روڈ کی بحالی ،بابو صابو انٹر چینج سڑکوں کی تعمیر،سگیاں روڈ کی مرمت،کریم بلاک فلائی اوور و انڈر پاس بھی شامل ایل ڈی اے نے میگا پراجیکٹس کی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی،5 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کر دیا،منصوبے رواں مالی سال شروع کرنے کی استدعا

لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے نے شہر میں مزید 5 میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا پلان بنا لیا ،پراجیکٹس کی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی اور 5 ارب روپے کے فنڈز کا بھی تقاضا کر دیا۔ تفصیل کے مطابق شہر میں ٹریفک روانی کو مزید بہتر کرنے اور سگنل فری کوریڈورز میں اضافہ کرنے کیلئے ایل ڈی اے نے مزید منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت کو پانچ میگا پراجیکٹس بجٹ میں شامل کرنے کی استدعا کر دی اور فنڈز کیلئے وزیر اعظم کو بھی سمری پیش کر دی، مالی سال 2021-22 میں 4 ارب 95 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے ۔ بی آر بی کینال تک مین برکی روڈ کی بحالی اور ڈبل سڑک بنانے کیلئے 40 کروڑ،بابو صابو انٹر چینج سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 24 کروڑ 72 لاکھ ،سگیاں روڈ کی مرمت اور بحالی کیلئے 75 کروڑ 35 لاکھ ،کریم بلاک فلائی اوور و انڈر پاس کیلئے 2 ارب 55 کروڑ روپے کی استدعا کی گئی۔ لاہور اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مانگ لئے گئے ۔ایل ڈی اے نے منصوبے رواں مالی سال شروع کرنے کی استدعا کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں