460 بلند عمارتیں آتشزدگی آلات سے محروم ،جانوں کو خطرہ

460 بلند عمارتیں آتشزدگی آلات سے محروم ،جانوں کو خطرہ

ہنگامی اخراج و سیڑھی کا نام و نشان نہیں، ڈرائی کیمیکل پاؤڈر بھی موجودنہ ہونیکاانکشاف

لاہور (عمران اکبر )شہر کی بلندو بالا460 عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس اورآتشزدگی کے آلات کی عدم دستیابی کا انکشاف ہوا ہے ۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور سول ڈیفنس کے مشترکہ سروے نے بلندو بالاعمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی قلت کا پول کھول دیا ۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کا ریکارڈ رکھنے والی سرکاری عمارتیں بھی غیر محفوظ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلندوبالا بلڈنگز میں فائر سیفٹی آلات، ہنگامی اخراج و سیڑھی کا نام و نشان نہیں۔فائر ہائیڈرنٹ، فائر آلارم سسٹم، ڈرائی کیمیکل پاؤڈر بھی موجودہ نہیں ۔واٹر ٹائپ سی ٹو، فائر کیمیکل سمیت دیگر آلات کی موجودگی التوا کا شکار ہے ،ریسکیو و سول ڈیفنس کی رپورٹ نے سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ڈی سی آفس ،کمشنر آفس ،ٹاؤن ہال ،ریونیو و خزانہ میں فائر سیفٹی آلات موجود نہیں۔بلڈنگ ،کوآپریٹو بلڈنگ ،یونین کونسل سمیت پانچ تحصیلوں میں آلات موجود نہ ہیں ۔شہر پر نظر رکھنے والی انتظامیہ خاموش ہے ۔بلندو بالا سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں کے لاکھوں مکینوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ، آلات نہ لگانے والی عمارتوں کے مالکان کو پچاس ہزار روپے ٹوکن جرمانہ عائد کرنے کے احکامات دیئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں