والٹن ائیرپورٹ بزنس ایریا درخواست دوسرے بینچ کو ارسال

 والٹن ائیرپورٹ بزنس ایریا  درخواست دوسرے بینچ کو ارسال

لاہور ہائیکورٹ میں والٹن ائیرپورٹ کوبزنس ایریا میں تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

لاہور (کورٹ رپورٹر) جسٹس شاہد کریم نے کیس مزید سماعت کے لئے دوسرے بینچ کو بھجوا دیا اور کہا درخواست اسی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرنے والے بینچ میں لگائی جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست لاہورفلائنگ کلب کی جانب سے دائر کی گئی جس میں سنٹرل بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ کو چیلنج کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں