دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف نجی کمپنی کی مدد سے آپریشن کا فیصلہ

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف نجی کمپنی کی مدد سے آپریشن کا فیصلہ

کسی محکمہ کے پاس دھواں چیک کرنے کیلئے گیجٹ نہیں ، ویکس کمپنی کے پاس گیجٹ موجود ، روزانہ آپریشن ہوگا

لاہور(شبیر حیدر ظفر)دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کیلئے پرائیویٹ کمپنی سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ، ماحولیات اور ٹریفک پولیس کے پاس گیجٹ ہی موجود نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق دھواں چھوڑنے گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے پرائیویٹ کمپنی سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ ، محکمہ ماحولیات ، اور ٹریفک پولیس کے پاس دھواں چیک کرنے کیلئے گیجٹ موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ کمپنی ویکس سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے کام لیا جائیگا۔ ویکس کمپنی کے پاس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے گیجٹ موجود ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ، محکمہ ٹرانسپورٹ ، ماحولیات اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے کریک ڈاؤن کیاجائیگا۔روزانہ کی بنیاد پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا جائیگا۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سموگ کا باعث بنتی ہیں، چند برسوں سے شہر میں سموگ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں