ٹکٹ کی رقم واپس نہ ملنے پر ائرلائن کیخلاف ہرجانے کادعویٰ

ٹکٹ کی رقم واپس نہ ملنے پر ائرلائن  کیخلاف ہرجانے کادعویٰ

کورونا وبا کے دوران انٹرنیشنل فلائٹس پر لگی پابندی کے باعث ٹکٹ کی رقم واپس نہ ملنے پرلاہور کی شہری حنا شفیق نے انٹرنیشنل ائر لائن کیخلاف 19 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

لاہور( کورٹ رپورٹر)صارف عدالت کے جج وسیم افضل نے خاتون کے دعویٰ پر ابتدائی سماعت کے بعد ائرلائن حکام سے جواب طلب کرلیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چار جون کو دبئی کی ریٹرن ٹکٹس بک کرائیں، وبا کے باعث فلائٹس کینسل ہو گئیں ،جس پر ائرکمپنی کو ٹکٹس واپس کرنے کا کہا جو ابتک واپس نہیں کی گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں