ملت پارک :نوجوانوں کی اندھا دھند فائرنگ،5ملزم گرفتار

ملت پارک :نوجوانوں کی اندھا دھند فائرنگ،5ملزم گرفتار

کار سے معمولی ٹکر ہونے پر موٹرسائیکل سوار نے دوستوں کو بلا لیا، اسلحہ برآمد

لاہور(خبر نگار سے ) ملت پارک کے علاقے میں موٹرسائیکل ٹکرانے کے دوران نوجوان اور اس کے دوستوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس نے 5ملزم گرفتار کر کے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ندیم شہید روڈ ملت پارک کے قریب ندیم نامی کار ڈرائیور اور موٹرسائیکل سوار کی راہ چلتے ہوئے معمولی ٹکر ہوئی تو موٹرسائیکل سوار نے فلمی انداز میں دوستوں کو بلا لیا جنہوں نے آتے ہی سڑک پر جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے طیب، معظم، رؤف، بلال اور وسیم کو گرفتار کر کے ان سے 3 آٹومیٹک رائفلز،4 پسٹلز، 16 میگزینز اورسینکڑوں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں