1280 کلو مردہ مرغیاں برآمد،سپلائر گرفتار

1280 کلو مردہ مرغیاں برآمد،سپلائر گرفتار

مردہ مرغیوں کو تندرست میں چھپا کر سپلائی کرنے پر کارروائی کی گئی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بڑی کارروائی، 1280 کلو مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں۔تفصیل کے مطابق لاہور کی بڑی مارکیٹوں کی چکن سپلائی کی چیکنگ کی گئی، بیمار اور مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا سپلائر پکڑا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کرنے پر کارروائی کی گئی،بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت انسانی صحت کے لیے بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے ،مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر نے کے لیے بھجوا دیا گیا،مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں،عوام پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت خریدنے سے گریز کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں