جوڈیشل واٹرکمیشن :15 روز میں 14 صنعتیں سربمہر ، 7کیخلاف مقدمات

جوڈیشل واٹرکمیشن :15 روز میں 14  صنعتیں سربمہر ، 7کیخلاف مقدمات

سموگ کی روک تھام کے لیے جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرانمنٹ کمیشن کا واسا ہیڈ آفس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) اجلاس میں متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ لاہور میں جوڈیشل کمیشن کی ٹیم نے 15 دنوں میں 45 انڈسٹریز کو چیک کیا ، جن میں سے 14 کو سربمہر اور 7 کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ۔ لاہور بھر میں 137 اینٹوں کے بھٹوں کو چیک اور 4 کو سیل کیا گیا۔ٹیم نے 953 گاڑیوں کو چیک ،234 کے چالان اور9 گاڑیوں کو ضبط کرایا۔ اس ضمن میں گاڑیوں کو 215550 روپے کا چالان کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں