پارلیمانی مباحثے میں امیر الدین میڈیکل کالج ٹیم کامیاب

پارلیمانی مباحثے میں امیر الدین  میڈیکل کالج ٹیم کامیاب

ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سرگرم عمل ڈائیلاگ کلائمیٹ چینج کے زیر اہتمام پاکستان ڈبیٹنگ سپر لیگ کے عنوان سے منعقد ہونے والے آل پاکستان پارلیمانی مباحثے میں امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کی ٹیم نے کراچی کو شکست دے کر ملکی سطح پر کامیابی حاصل کر لی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جنرل ہسپتال سے منسلک اے ایم سی کے سٹوڈنٹس سعد جاوید ، حارث طاہر اور حزیفہ وسیم نے فائنل مقابلے میں میدان ماراجس پر پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے مبارکباد دیتے ہوئے اسے ادارے کے لئے قابل فخر اقدام قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں