3 سال میں 11 لاکھ 60 ہزار افراد کو زکوٰۃ فراہم

3 سال میں 11 لاکھ 60 ہزار افراد کو زکوٰۃ فراہم

دینی مدارس کے 53 ہزار مستحق طلبا کو تعلیمی وظائف کا اجرا

لاہور (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر زکوٰۃ شوکت علی لالیکا کا کہنا ہے محکمہ زکوٰۃ نے گزشتہ تین سال میں 11 لاکھ 60 ہزار افراد کو زکوٰۃ فنڈ سے امداد فراہم کی۔ ان کا ایک بیان میں کہنا تھا سال19-2018 کے دوران 3لاکھ10 ہزار ، سال 20-2019 کے دوران 5 لاکھ50 ہزار ، سال21-2020کے دوران 3 لاکھ سے زائد افراد کو امداد فراہم کی گئی ، اس دوران 3لاکھ30ہزار افرد کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی ،1 لاکھ 10 ہزار مستحق طلبا کو مفت فنی تعلیم فراہم کی گئی ، تین سالوں میں دینی مدارس کے 53 ہزار مستحق طلبا کو تعلیمی وظائف کا اجرا کیا گیا، اسی عرصہ میں سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کے 28 ہزار مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف کا اجراکیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں