چکن مزید 11روپے مہنگا، 351کاکلو ہوگیا

چکن مزید 11روپے مہنگا، 351کاکلو ہوگیا

انڈے گیارہویں روز بھی مہنگے،7سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

لاہور( اکنامک رپورٹرسے )برائلر اور انڈوں کے دام بڑھ گئے ،ـ برائلر 11 روپے مہنگا کرکے 351 جبکہ انڈے گیارہویں روز بھی مہنگے ہوگئے ـ ، مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی لاہور کی سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیاں مہنگی کردی گئیں، ـ معلوم ہواہے کہ عام سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں ـ،آلو نیا کی سرکاری قیمت 3 روپے بڑھا کر 68 روپے کلو مقرر ، فروخت 85 روپے فی کلو تک جبکہ کریلے کی سرکاری قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 73 روپے کلو مقرر ، فروخت 85 روپے کلو تک ہونے لگے ـ۔ اسی طرح بند گوبھی 11 روپے بڑھا کر سرکاری قیمت 73 روپے کلو مقرر کردی گئی ،تاہم فروخت 85 روپے کلو تک ہونے لگی اور پھول گوبھی 10 روپے مہنگی کرکے سرکاری قیمت 62 روپے کلو مقرر کی گئی ، فروخت 80 روپے فی کلو تک ،شلجم 5 روپے مہنگے کرکے سرکاری قیمت 52 روپے کلو مقررکی گئی ،فروخت 80 روپے فی کلوتک ہونے سے شہری پریشان ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں