میٹرو ٹرین کے بنیادی ڈھانچہ میں 1 سال بعد خرابیاں

میٹرو ٹرین کے بنیادی ڈھانچہ میں 1 سال بعد خرابیاں

اگلے سال کے آغاز میں ہی مرمت اور بحالی کا کام کر لیا جائیگا:جی ایم آ پریشنز

لاہور (شیخ زین العابدین)میٹرو اورنج لائن ٹرین کا انفراسٹرکچر پہلا سال مکمل ہونے پر زبوں حالی کا شکار ہوگیا۔ اورنج ٹرین کے 834 مقامات پر واٹر لیکیج اور سینی ٹیشن کے مسائل نے جنم لے لیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین ٹریک پر گندے پانی کے نکاس سے متعلق 68 مقامات بند ہیں، اورنج ٹرین سٹیشن اور ٹریک پر 742 مقامات پر واٹر لیکیج ہورہی ہے ، ٹرین کے 27 کلومیٹر ٹریک پر 24 مقامات پر پانی جمع ہوجاتا جس کا نکاس ممکن نہیں۔ دیواروں، ٹریک اور سٹیشنز کی چھتوں سے پانی کی لیکیج کے سبب ٹرین کا سٹرکچر بدحال ہوگیا۔ فی الفور مرمت نہ کی گئی تو سٹرکچر کی مدت میعاد میں کمی ہوجائے گی۔جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کو ان تمام ڈرینیج اور سینی ٹیشن مسائل کے حل کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے ، اگلے سال کے آغاز میں ہی مرمت اور بحالی کا کام کر لیا جائے گا۔ چیف انجینئر مظہر حسین کا کہنا ہے کہ متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ٹرین ٹریک کو چیک کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں