منشا بم کے بیٹوں کے گھر پر تعمیرات ، ڈی آئی جی کو انکوائری کا حکم

منشا بم کے بیٹوں کے گھر پر تعمیرات ، ڈی آئی جی کو انکوائری کا حکم

تم کوبدمعاشی کرنے کیلئے لگایا ہوا ہے ،جسٹس سرفراز ڈوگر ایس ایچ او جوہرٹاؤن پر برہم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں منشا بم کے بیٹوں کے گھر پر عدالتی حکم کے باوجود تعمیرات کروانے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو انکوائری کرکے رپورٹ 15 دسمبر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا۔جسٹس سردار سرفراز احمد ڈوگر نے عامر وغیرہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔ڈی آئی جی نے بتایا عدالتی بیلف کے ساتھ پولیس کے تعاون نہ کرنے کی انکوائری رپورٹ دوبارہ تیار کررہے ہیں ، عدالت نئی انکوائری رپورٹ تک مہلت فراہم کرے ۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کون ہے وہ ایس ایچ او جو بیلف کے ساتھ تعاون نہیں کررہا، عدالتی استفسار پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن نے ہاتھ اوپر کردیا ،فاضل جج نے برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ تم کو ایس ایچ او بدمعاشی کرنے کیلئے لگایا ہوا ہے تمہارا جو دل کرتا ہے وہ تم کرتے ہو، تم کو کیوں اتنی موج مارنے کی اجازت دی گئی ہے ۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے ڈی آئی جی کی تعریف کرتے ہوئے کہا آپ اچھا کام کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں