حکومت کی ا پنے اداروں میں ر ٹ قا ئم نہیں :گڈزٹرانسپورٹرز

حکومت کی ا پنے اداروں میں ر ٹ قا ئم نہیں :گڈزٹرانسپورٹرز

ہمارے مطالبہ پر اوور لوڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ، دوغلی پالیسی کسی صورت قبول نہیں

لاہور (اکنامک رپورٹر )آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی ا پنے اداروں میں ر ٹ قا ئم نہیں ہے ،ہمارے آئینی،قانونی اور اخلاقی مطالبہ پر اوور لوڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ، دوغلی پالیسی کسی صور ت قبول نہیں،ہمارا مطالبہ قانونی ہے اس کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے ، ہمیں دوبارہڑ تال کرنے پر مجبور نہ کیاجائے ۔ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل ویٹ لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کرانے میں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ،جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے ۔ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت نے ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کرانے میں اپنی دوغلی پالیسی ترک نہ کی تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔ ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے ،اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اس کا شدید ردعمل دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں