منی بجٹ کے اعلان پر کاروباری طبقہ بے چین :انجمن تاجران

منی بجٹ کے اعلان پر کاروباری طبقہ بے چین :انجمن تاجران

350نہیں600ارب سے زائد کے ٹیکسز کابوجھ عوام پر ڈالاجائیگا : مرکزی صدر

لاہور (اکنامک رپورٹر سے )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے اعلان پر کاروباری طبقے اور عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ،حکومت کی روایت رہی ہے کہ وہ جس اقدام کو اٹھانے سے انکاری ہوتی ہے ، اسے ہر صورت کرتی ہے ،منی بجٹ میں350نہیں بلکہ 600ارب سے زائد کے ٹیکسز کابوجھ ڈالاجائے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت سسکیاں لے رہی ہے لیکن حکمران پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے ۔ منی بجٹ آنے کا سن کر کاروباری طبقہ اور عوام شدید پریشان ہیں اوران میں مہنگائی بڑھنے کے حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے ۔ حکومت نے جب مالی سال کا بجٹ پیش کیا تھا تودعویٰ کیا تھاکہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا لیکن چھ ماہ میں کئی مرتبہ غیر اعلانیہ منی بجٹ آ چکے ہیں اوراب حکومت اعلانیہ منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے اورہماری معیشت اس کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں