سپیریئر یونیورسٹی اور انٹرپرینیورز آرگنائزیشن میں معاہدہ

سپیریئر یونیورسٹی اور انٹرپرینیورز  آرگنائزیشن میں معاہدہ

سپیریئر یونیورسٹی اور انٹرپرینیورز آرگنائزیشن، لاہور چیپٹر نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے سٹریٹجک الائنس معاہدے پر دستخط کئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)انٹرپرینیورز آرگنائزیشن کے صدرمحسن خواجہ نے مہمان وفد کی قیادت کی ،پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن نے رجسٹرار، فیکلٹی ڈینز اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔شاہد حسن وڑائچ اور رجسٹرار سپیریئر یونیورسٹی مدثر کامران نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے ۔ بعد ازاں مہمان وفد نے سپیریئر گروپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمٰن سے ملاقات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں