لاہور میں آلودگی کی شرح کئی ہفتوں بعد 200 سے کم

لاہور میں آلودگی کی شرح کئی ہفتوں بعد 200 سے کم

شہر کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 185،پنجاب یونیورسٹی میں317 ریکارڈ دنیا میں بشکیک اور دہلی کے بعد لاہور تیسرے نمبر پر آگیا،ہوا کا اہم کردار

لاہور(سہیل احمد قیصر)کئی ہفتوں بعد شہر کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 2سو سے نیچے آگیا،اوسط 185 ریکارڈ کیا گیا ۔دنیا بھر میں لاہور بشکیک اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شہر میں چلنے والی تیز ہواشہریوں کیلئے باعث رحمت بن گئی ۔ ہوا کے باعث فضا میں موجود گیسز منتشر ہوئیں جس کی وجہ سے کئی ہفتوں کے بعد شہر کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 2سو کی سطح سے نیچے آگیا۔ گزشتہ روز شہرمیں سب سے زیادہ 317اے کیو آئی پنجاب یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیفنس فیز 8 میں264رہا۔فتح گڑھ اور ملحقہ علاقوں میں آلودگی کا تناسب 217 جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن 208اور مال روڈ پر 198ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ آلودگی میں مزید کمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں