موبائل فون چھین کر فرار ہونیوالا گرفتار

موبائل فون چھین کر فرار ہونیوالا گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن پولیس نے شہری کا موبائل فون چھین کر فرار ہونے والا گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن نے بتایا ملزم شہری کا موبائل چھین کر فرار ہونے کی کوشش میں ایکسیڈنٹ کروا بیٹھا جس پر شہریوں نے ملزم حماد کو پکڑ کر گارڈن ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے شہری طلحہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں