تھہ شیخم:مہنگائی کاجن بے قابو،عوام حکومت سے مایوس

تھہ شیخم:مہنگائی کاجن بے قابو،عوام حکومت سے مایوس

تھہ شیخم(نامہ نگار)مہنگائی کا جن بے قابو، پی ٹی آئی حکومت سے عوام مایوس ہوگئے ، بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔

سبزیاں ، پھل،دالیں،چینی،گھی ، آٹا اور روزمرہ کی اشیا دکاندار من مانے ریٹس پر فروخت کررہے ہیں۔شہریوں کاکہناہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بہت مایوس کیا ہے ، پرائس مانیٹرنگ ٹیمیں بھی حرکت میں نظر نہیں آرہیں،دکانداروں نے عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا۔عموماًدیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بھی دکان پر سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں ہوتا۔

سبزیوں،دالوں اور گھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاچکا ہے ، یوٹیلیٹی سٹور ز اور عام دکانوں کے ریٹس میں کچھ خاص فرق دکھائی نہیں دیتا ، آئل کا ایک کلو کا پیکٹ 400 روپے تک جا پہنچا،چینی 100روپے تک جبکہ برائلر کا ریٹ بھی کسی سے کم نہیں رہا۔

 ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، جو الیکشن سے پہلے سستی اشیا عوام کو فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے ، ان میں سے کسی ایک بھی وعدے کی تکمیل نہیں کی گئی ،عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور سرکاری نرخنامے ہر دکان پر آویزاں کروائے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں