مال روڈ،لبرٹی سمیت شہر کی 14مارکیٹس ماڈل قرار

مال روڈ،لبرٹی سمیت شہر کی 14مارکیٹس ماڈل قرار

لاہور (عمران اکبر )بیوٹی فکیشن آف لاہور کے تحت 14مارکیٹس ماڈل قراردیدی گئیں، مارکیٹس کے داخلی راستے ،سڑکیں ،لین مارکنگ ، سٹریٹ لائٹس ، پارکنگ نظام ،مین ہولز اور بجلی کے لٹکتے تار ٹھیک کئے جائیں گے ،تجاوزات کا خاتمہ ہو گا۔

مال روڈ ،لبرٹی مارکیٹ،برکت مارکیٹ،اسلام پورہ مین بازار،شادمان مارکیٹ،مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن وگلشن راوی ،اعوان ٹاؤن ملتان روڈ بھی شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور عمر شیر چٹھہ نے شادمان مارکیٹ کا دورہ کیا ،شہر کی 14 مارکیٹس کو ماڈل کا درجہ دینے کیلئے تزئین و آرائش کی سمری پر دستخط کر دئیے ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے مارکیٹس کو ماڈل بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری وزیر اعلیٰ سے لی جائے گی۔ 20 کروڑ ساڑھے 25 لاکھ کی لاگت سے تزئین و آرائش کرکے ماڈل مارکیٹس بنائی جائیں گی ۔

مال روڈ پر 8 کروڑ ،لبرٹی اور برکت مارکیٹ 2 کروڑ 57 لاکھ،اسلام پورہ مین بازار اور شادمان مارکیٹ 1 کروڑ 34 لاکھ ،مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن اور گلشن راوی 2 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار ،جی ٹی روڈ شاہدرہ اور بیگم کوٹ روڈ 2 کروڑ ساڑھے 38 لاکھ ،اعوان ٹاؤن ملتان روڈ اور رائیونڈ روڈ ٹھوکر سے علی ٹاؤن تک 37 لاکھ 75 ہزار ،نشتر کالونی بازار اور کچاجیل روڈ 1 کروڑ 18 لاکھ ،رام گڑھ بازار اور گول باغ شادباغ مارکیٹ پر 2 کروڑ ساڑھے 35 لاکھ روپے خرچ ہونگے ۔شہر کی تزئین و آرائش کے لئے الائیڈ محکموں کو ٹاسک سونپ کر مانیٹرنگ کا عمل فعال کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں