نور انٹر نیشنل یونیورسٹی میں انگلش سٹوری کے مقابلے

 نور انٹر نیشنل یونیورسٹی میں  انگلش سٹوری کے مقابلے

لاہور(سٹاف رپورٹر) نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور نے طلبا کے لیے ’’انگلش سٹوری ٹیلنگ مقابلے ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا۔

 سربراہی کنزہ گل نے کی۔تقریب کا مقصد طلبا کے اعتماد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی کمیونی کیشن سکلز کو نکھارنا تھا ۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم ،پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ ،ماہر نفسیات کومل فیصل اور موٹیویشنل سپیکرمعیز شوکت نے خطاب کیا۔مقابلے میں 14 طلبانے حصہ لیا ،پہلا انعام ماہ نور خواجہ ، دوسرا انیقہ محمود اور تیسرا انعام ریم اختر کے حصے میں آیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں