ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز ریٹائر ہوگئے

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز ریٹائر ہوگئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز 35 سال 8 ماہ کی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ۔

واسا کی جانب سے حسب روایت سید زاہد عزیز کو ان کی ریٹائرمنٹ کے دن واجبات کا چیک پیش کیاگیا۔ایم ڈی واسا کو ریٹائرمنٹ پر گلدستے پیش کیے گئے ۔ان کے بارے میں کہاگیا کہ وہ نوجوان افسروں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں