چیف انفارمیشن کمشنر کا پنجاب ایمرجنسی سروس ہیڈکوارٹرز کادورہ

چیف انفارمیشن کمشنر کا پنجاب  ایمرجنسی سروس ہیڈکوارٹرز کادورہ

لاہور (خبر نگار سے )چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ریسکیو 1122 کے پبلک انفارمیشن افسروں کو پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی آگاہی بارے تفصیلی لیکچر دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر نے چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر کو بریفنگ دی کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 کے تحت ہنگامی حالات جیسے ٹریفک حادثات، طبی ایمرجنسی، عمارت گرنے ، آگ، خطرناک مواد کے واقعات، دھماکوں، سیلاب اور ہنگامی حالات کے پیشہ ورانہ انتظام کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں