JOMO اسلام آباد یونائیٹڈ ، فیشن ملبوسات کا افتتاح

JOMO اسلام آباد یونائیٹڈ ، فیشن ملبوسات کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر)JOMO اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریمئیم فیشن ملبوسات کا افتتاح کر دیا،کرکٹ کے اس سیزن میں فیشن،آرٹس اور سپورٹس کو ایک انوکھے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ۔

پی ایس ایل 7 پہلے سے کہیں زیادہ بڑااور سٹائلش ہونے جا رہا ہے ، jomo.pk نے اعلان کیا ہے کہ Sapphire ٹیکسٹائل کے اشتراک سے وہ ایک لمیٹڈ لگژری فیشن کلیکشن کا آغاز کررہے ہیں جو کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے AAN آئیڈیاز لیب پراجیکٹ پر دنیا کے مشہور پاکستانی وژوئل فنکار عمران قریشی کے ساتھ بنایا گیا ۔ ویڈیو ISLUکی جانب سے ناظرین کے لئے پیش کی گئی۔

جس میں مایہ ناز کرکٹر شاداب خان اور آصف علی کو عمران قریشی کے ساتھ ایک دستخطی آرٹ سیریز بناتے ہوئے دکھایا گیا۔JOMO کے سی ای او علی خان باجوڑی کے مطابق یہ کثیرالجہتی شراکت داری ہمارے دور حاضر کا تقاضا ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے کہا اس پراجیکٹ کا بے صبری سے انتظار ہے ۔تمام رجسٹرڈ jomo.pk صارفین اور 28 جنوری کو تحفہ دینے کے لئے پری آرڈرنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ ویلنٹائن ڈے سے قبل مقامی اور گلوبل شپنگ کے لئے دستیاب ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں