لاپتہ ہونے والے 3بچے مل گئے

لاپتہ ہونے والے 3بچے مل گئے

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)لاپتہ ہونے والے 3 بچے مل گئے ،پولیس نے والدین کے حوالے کردیا۔

 گزشتہ روز نجی سکول سے لاپتہ ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم نبیل، بچیوں مبرا اور رابعہ کو ایس ایچ او اے ڈویژن انجم ضیا لیڈی پولیس کے ہمراہ فیصل آباد سے لے کر اوکاڑہ پہنچے جہاں ڈی پی او فیصل گلزار نے تینوں طلبہ و طالبات کو ان کے والدین کے حوالے کیا۔ والدین بچوں کے ملنے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ اوران کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلکنے لگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں