حکومت میں کوئی فوٹو سیشن کا شوقین نہیں :چیئرپرسن قائمہ کمیٹی

حکومت میں کوئی فوٹو سیشن کا  شوقین نہیں :چیئرپرسن قائمہ کمیٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں کوئی فوٹو سیشن کا شوقین نہیں ،البتہ ہیٹ اور لانگ شوز والے نام نہاد خادم اعلیٰ سب کو اچھی طرح یاد ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں کا ٹولہ ایسی خطرناک دیمک ہے جو قومی خزانے کو بھی چٹ کر گئے ہیں لیکن ان کی ہوس ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اورتحریک پر کسی کا قبضہ نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں