یوکرائن ،روس تنازع بڑھا تو گیس مہنگی ہوگی :چیئرمین اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ

یوکرائن ،روس تنازع بڑھا  تو گیس مہنگی ہوگی :چیئرمین  اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ

لاہور (سیاسی نمائندہ) سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے جاری حتمی مذاکرات سے پہلے گیس معاہدہ کی بحالی کے لئے حالات سازگار نہ کئے تو بحران مزید بڑھ جائے گا۔

 خدا نخواستہ یوکرائن اور روس کا تنازع بڑھ گیا تو گیس کی بین الاقوامی قیمت 50 سے 80 ڈالرز تک جا سکتی ہے ۔

کیونکہ روس پورے یورپ کو گیس مہیا کرتا ہے اور حالات اگر خراب ہوئے تو روسی کارگو کسی اور راستے سے یورپ کو سپلائی کرے گا تو اس کی لاگت یقینی طور پر بڑھ جائے گی اور گیس کی قلت بھی ہو جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں