حقیقی تبدیلی نظام مصطفی ؐ سے ہی آئے گی :مولانا امجد

حقیقی تبدیلی نظام مصطفی  ؐ سے ہی آئے گی :مولانا امجد

لاہور (سیاسی نمائندہ)جمعیت علما ئے اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیر ملک سے معاشی ،معاشرتی اور سیا سی بحرانوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

ملک ایک مرتبہ پھر بدامنی کے ذریعے حالات خراب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ،ان سازشوں کاراستہ اتحاد امت کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے جے یو آئی نے ہمیشہ اتحاد امت کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ،جے یو آئی بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کے لئے تیار ہے لیکن حکومت خیبر کے پہلے راوَنڈ کا نتیجہ دیکھ کر اگلے مرحلے کے لئے پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی حقیقی معنوں میں نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے ہی آئے گی ، موجودہ حکومت مہنگائی ،بے روزگاری کو کنٹرول کر نے میں ناکام ہو چکی ہے ، حکومتی دعوؤں کے برعکس چینی ،آٹا ،گھی سمیت اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کے خلاف سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ پوری امت کی ذمہ داری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں