وزیر اعظم افغانستان کی حکومت تسلیم کریں :مجلس احرار اسلام

وزیر اعظم افغانستان کی حکومت  تسلیم کریں :مجلس احرار اسلام

لاہور (سیاسی نمائندہ )مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت افغانستان کے حوالے سے خود کا کام ابھی تک پوراکر نہیں سکی اور اقوام متحدہ سے مطالبات کر رہی ہے کہ افغان عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

سب سے پہلے افغانستان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے افغانستان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں تاخیر کر کے ہم خود کو کفریہ طاقتوں کے سامنے کمزور پیش کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں