فیروز والہ:ڈکیت گینگ کاسرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار

فیروز والہ:ڈکیت گینگ کاسرغنہ  4ساتھیوں سمیت گرفتار

فیروز والہ (تحصیل رپورٹر)فیکٹری ایریاپولیس نے بین الاضلاعی اوڈھ ڈکیت گینگ کے سرغنہ سیف اﷲ عرف سیفو کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔

ڈاکوؤں سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال ،2موٹر سائیکلیں اور4پستول برآمد کر لیے گئے ، ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش میں 25وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،پولیس نے اطلاع ملنے پر کوٹ پنڈی داس روڈ پر چھاپہ مار اتو5 رکنی ڈکیت گینگ نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں