کمشنر کے صفائی آپریشن و انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے دورے

کمشنر کے صفائی آپریشن و انسداد  پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے دورے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) کمشنرکیپٹن (ر) محمد عثمان نے صفائی آپریشن و انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کئے ،بی بی پاکدامن کے علاقے میں گزرنے والے بچوں سے ملاقات کی۔

 انگوٹھے پر پولیو قطروں کی مارکنگ چیک کی۔ کمشنر نے دکانوں اور گھروں پر جاکر بچوں کو قطرے بھی پلائے ،سڑکوں، محلوں میں صفائی صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات بھی جارے کئے ۔ کمشنر نے گڑھی شاہو، دربار بی بی پاکدامن، حبیب اللہ روڈ، مغل پورہ اور غازی آباد کے علاقوں کا دورہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں