سلطان باہو اور مولانا رومی انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز

سلطان باہو اور مولانا رومی  انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی، مسلم انسٹیٹیوٹ اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے حضرت سلطان باہو اور مولانا رومی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز ہو گیا،

 پہلے روز 4سیشن ہوئے ۔ کانفرنس میں دیوان آف جوناگڑھ و چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی بھی شریک تھے ۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر نیاز احمد اختر، ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈاکٹر محمد رضا نصیری، پروفیسر ہمایوں احسان، ابراہیم تغیزادہ اور ڈاکٹر اصغر زیدی شامل تھے ۔

۱مقررین کا کہنا تھا اولیائے کاملین کی تعلیمات عصر حاضر کی ضرورت ہیں، حضرت سلطان باہو اور مولانا رومی دونوں کے افکار یکساں ہیں، معاشرے میں امن و محبت کے فروغ کیلئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا نا گزیر ہو چکا ہے ،ان کی تعلیمات کا بنیادی مقصد نفس کے خلاف جہاد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں