کمپریسر کااستعمال: 2ماہ میں 3ہزار کنکشنز منقطع

کمپریسر کااستعمال: 2ماہ  میں 3ہزار کنکشنز منقطع

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) گیس بندش اور پریشر میں کمی کی شکایات، سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔

کمپریسر استعمال کرنے والوں کے کنکشن موسم سرما میں بحال نہ کرنے کا فیصلہ، کمپریسر استعمال پر سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے دو ماہ میں 3 ہزار سے زائد کنکشنز منقطع کئے گئے ، صرف لاہور ریجن میں کمپریسر استعمال کرنے پر 875 کنکشن منقطع کئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں