سمن آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کیلئے حکومت سے فنڈز کی استدعا

سمن آباد میں کرکٹ سٹیڈیم  کیلئے حکومت سے فنڈز کی استدعا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) سابق پرویز الٰہی کی پنجاب حکومت نے سمن آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ بنایا۔

ایل ڈی اے نے سمن آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کیلئے پنجاب حکومت کو فنڈز کے اجرا کے لیے استدعا کر دی، پنجاب حکومت کو بھیجی گئی سمری میں پچاس کروڑ روپے کے فنڈز مانگے گئے ،پلان کے تحت کرکٹ سٹیڈیم49.5کنال اور باؤنڈری 2360 رننگ فٹ پر مشتمل ہوگی، کرکٹ سٹیڈیم میں 48 گاڑیاں اور 94 موٹر سائیکلوں کی پارکنگ دی جائے گی، پلیئر پویلین، وی آئی پی پویلین، پبلک پویلین، ایڈمن بلاک بھی تعمیر کیے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں